گوجرخان،تھانہ جاتلی کے مشہور چوہرے قتل کیس کا فیصلہ، دو ملزمان کوچار چار مرتبہ سزائے موت سنادی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 20:01

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) گوجرخان ایڈیشنل سیشن جج طارق خورشید خواجہ نے تھانہ جاتلی کے مشہور چوہرے قتل کا فیصلہ سنا تے ہوئے دو ملزمان کوچار چار مرتبہ سزائے موت سنائی ،ملزم عثمان آزاد نے محمد منیر کے ہمراہ رشتے کے تنازعہ پراپنے والد ،بھائی اور دو بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مدعی پارٹی کی طرف سے معروف قانون دان راجہ محمد سعیدنے کیس کی پیروی کی تفصیلات کے مطابق 7مارچ 2013کوملزم عثمان آزادنے اپنے کزن محمد منیر کے ساتھ مل کر اپنے والد محمد آزاد ، اپنے بھائی قدیر آزاد اور دو بہنوں اقصیٰ اور عائشہ آزاد کو قتل کر دیا تھا جس پرتھانہ جاتلی میں چوہرے قتل کا درج ہوا ، مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج طارق خورشید خواجہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر عدالت ہذا نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان عثمان آزاد اور محمد منیر کو چار چار مرتبہ سزائے موت دی مدعی مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان راجہ محمد سعید نے کی۔

متعلقہ عنوان :