فالکن فورس کی کارروائی، ایک شخص سے دس بوتل شرا ب برآمد ، رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 20:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) فالکن فورس نے کارروائی کے دوران ایک شخص سے دس بوتل شرا ب برآمد کر کے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر فالکن فورس کے انچارج حافظ شفقت امین نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان ولدسائیفن مسیح کو گرفتار کر کے اس سے دس بوتل شراب برآمد کر لی۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے اس کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔