آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن نے پی ایس او کیلئے تیل کی سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جنوری 2018 19:58

آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن نے پی ایس او کیلئے تیل کی سپلائی بند کرنے ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2018ء) :آئل ٹینکرزاونرزاورکانٹریکٹرزایسوسی ایشن نے پی ایس او کیلئے تیل کی سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔ ایسوسی ایشنکے رہنماؤں نے کہا کہ کل سے پی ایس او کےکسی ڈپو سے تیل ترسیل کا کام نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کراچی میں آئل ٹینکرزاونرزاور کانٹریکٹرزایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔ جس میں پی ایس او کے ساتھ معاملات حل نہ ہونے اور مطالبات کے حق میں بھرپوراحتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئل ٹینکرزاونرزاور کانٹریکٹرزایسوسی ایشن نے متفقہ اعلان کیا کہ کل سے پی ایس او کےکسی ڈپو سے تیل ترسیل کا کام نہیں ہوگا۔جنرل سیکریٹری کانٹریکٹرزایسوسی ایشن بابراسماعیل نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ساتھ مسائل حل ہونےتک کام بند رہے گا۔پی ایس او کا تیل ریفائنریزسے بھی نہیں اٹھائیں گے۔رہنما آئل ٹینکرزایسوسی ایشن شمس شہوانی نے بتایا کہ پی ایس او کے علاوہ دیگرتمام تیل کمپنیوں کو تیل سپلائی جاری رہے گی۔ تاہم پی ایس او کا تیل ریفائنریزسے بھی نہیں اٹھائینگے۔

متعلقہ عنوان :