تلہ گنگ روڈ پر تیز رفتار ہائی روف ویگن اور مسافر وین میں ٹکر، چھ افراد زخمی ہوگئے

اتوار 21 جنوری 2018 19:51

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) چکوال تلہ گنگ روڈ پر مرید چوک کے قریب تیز رفتار ہائی روف ویگن اور مسافر ویگن کے درمیان ٹکر میں چھ افرادشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہائی روف نے غفلت اور تیزر فتاری سے پیچھے کی طرف سے آگے جانے والی ویگن کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئیں۔ ریسکیو1122نے فوری طور پر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا او رہائی روف ویگن سڑک کے کنارے تین چار فٹ گہری جگہ پر گری۔

متعلقہ عنوان :