پیپلزپارٹی کے رہنماء سردار فاروق بلوچ 41دن بعد ڈاکوئوں کے چنگل سے آزاد ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے

اتوار 21 جنوری 2018 19:31

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سردار فاروق بلوچ 41دن بعد ڈاکوئوں کے چنگل سے آزاد ہو کر اپنے گھر 11چک سانگھڑ پہنچ گئے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مرشد سے ملنے ٹرین میں اوکاڑہ جارھا تھا کہ روہڑی کے نزدیک مجھے پیاس محسوس ہوئی تو برابر میں بیٹھا ایک آدمی نے مجھے اپنے بیگ سے جوس کا ڈبہ نکال کر دیا اس کے پیتے ہی کچھ دیر بعد مجھے ہوش نہ رہا پھر مجھے پتہ نہیں چلا کہ میں کہاں ہوں کچھ گھنٹوں کے بعد محسوس ہوا کہ میں کسی موٹر سائیکل پر سوار ہوں اور وہ موٹر سائیکل تقریباً 3گھنٹے مسلسل چلتی رہی وہاں مجھے ایک کمرے میں بند کردیا اور ایک کروڑ کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ان کو ایک روپیہ کی بھی ہامی نہیں بھری اور ڈاکؤں کی قید میں 41دن رھا اورپارٹی کی کوششوں سے ڈاکؤں کے چنگل سے آزاد ہو کر واپس اپنے گھر لوٹ آیا ہوں، سردار فاروق بلوچ کی رہائی سابق وفاقی وزیر ورکن سندھ اسمبلی حاجی خدا بخش راجڑ، ضلع کاؤنسل کے چیرمین خادم حسین رند ، محمود سدھو، امجد ملک، ڈی ایس پی اختر قریشی، غلام مصطفیٰ جونیجو، دیگر دوست احباب نے مبارک باد دی ۔