پی ٹی آئی رہنما و پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے دادو میں ایک خاندان کے تین افراد کے بیہمانہ قتل پر تشویش کا اظہار

اتوار 21 جنوری 2018 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پی ٹی آئی رہنما و پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے دادو میں ایک خاندان کے تین افراد کے بیہمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعہ کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں بااثرافراد معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے نوجوان ان سرداروں کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں۔ میہڑ دادو میں ایک ہی گھر کے تین بیگناہ افراد دن دہاڑے بیدردی سے ماردیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل سندھ حکومت اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :