جماعت اسلامی کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کاا نعقاد، امیر العظیم کا دورہ

اتوار 21 جنوری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) جماعت اسلامی یونین کونسل 114 کے زیر اہتمام جو ہر ٹائون میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ میں جنرل فزیشن ، چائلڈ سپیشلسٹ ، آرتھو پیڈک اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز موجود تھے ۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی پاکستان ترجمان امیر العظیم اور یونین کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری عبدالقیوم گجر نے ۔

کیمپ میں موبائل لیب کا بھی بندوبست تھا جس میں کئی افراد کے بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی خدمت خلق کا وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔ ملک بھر میں جماعت اسلامی و الخدمت فائونڈیشن کے تحت سینکڑوں ہسپتال ، ڈسپنسریاں ، لیبارٹریز مریضوں کی فلاح و بہبود کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا وعدہ ہے کہ اقتدار میں آکر وہ پانچ بیماریوں کینسر ، تھیلیسیمیا، گردوں ، ہیپاٹائٹس کا فری علاج کرے گی اور پینے کا صاف پانی عوام کی دہلیز تک پہنچائے گی ۔ امیر العظیم نے کہاکہ جماعت اسلامی تمام شہریوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔ فلاح انسانیت کے لیے اس کی خدمات کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ میڈیکل کیمپ سے عوام کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :