امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 20 مستحقین پر مشتمل قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ

اتوار 21 جنوری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 20 مستحقین پر مشتمل قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن روبینہ شاہین وٹو نے کہا کہ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے نیکی اور بھلائی کے کام جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے یہ اس پروگرام کے تحت روانہ ہونے والا ساتواں قافلہ ہے اور اب تک ٹرسٹ کی طرف سے 75 مستحق افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ جن نیک دل بہن بھائیوں نے اس کارخیر میں امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیا ان میں ڈاکٹر رضوانہ اقبال، سردار مظفر سکھیرا، ملک خرم اسلم چنا، آمنہ وٹو قصوری بیگم زبیدہ عادل بھنڈارہ، احمد عثمان وٹو، فریدہ زمان، سارہ فرقان، کرن جواد اور مسز مونا شامل ہیں۔