نواز شریف نے ملک وقو م کو صرف لوٹا ہے ‘ غلام محی الدین دیوان

اتوار 21 جنوری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک اور قو م کو صرف لوٹا ہے ، نواز شریف مظلومیت کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ، شریف برادران 35سالوں سے عوام کو سہانے خواب دکھا کر لوٹتے رہے ، نواز شریف ایک بد دیانت ، جھوٹا اور نا اہل شخص ہے ، جس نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، عوام نواز شریف کی اصلیت کو جان چکے ہے ، نواز شریف کے پتلی تماشے اور ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے لئے وہ کچھ کر دکھایا جو نواز شریف اور شہباز شریف 35سالوں میں نہیں کر سکیں ، عمران خان نواز شریف کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں نواز شریف نے تعصب کی عینک پہن رکھی ہے ، شکست خوردہ نواز شریف اور شہباز شریف کو آئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست واضح ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :