شہباز شریف چاہتے ہیں مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘ اعجاز احمد چوہدری

تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کیلئے ، شہباز شریف کو اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا

اتوار 21 جنوری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف تین دفعہ اور چھ دفعہ صوبے میں حکومت ملنے کے باوجود رو رہے ہے انہیں شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے ، شہباز شریف نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، شہباز شریف کے تمام دعوے ، نعرے جھوٹے ثابت ہوئے ہے، شہباز شریف چاہتے ہے کہ مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو نیب میں طلبی سے شہباز شریف کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہے ، ساڑھے نو سالوں سے صوبے میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ، اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا شہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہے ، شہبا زشریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دور اقتدار میں چار سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کا خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ابھی بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، شہباز شریف کی صرف آنیاں جانیاں ہے ، ان کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ، بلکہ پنجاب کی حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون ،سانحہ قصور اور معصو م زینب کے قتل میں انسانیت بھی کانپ ا ٹھی لیکن شہباز شریف کا ضمیر جاگا نہیں بلکہ مردہ ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ، انہیں وزیر اعظم بننے کا شوق پیدا ہوا ہے تا کہ و ہ دوبارہ کھربوں روپے کی کرپشن کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نون لیگ کے درباری ، مداری اور مسخروں کی ٹیم کے کپتان ہے ، صوبے میں کرپشن عروج پر ہے ، معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات روکنے کا نام نہیں لے رہے ۔

متعلقہ عنوان :