خیرپور پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ پکڑا گیا،قبضے سے 18 نئی موٹر سائیکلیں برآمد

اتوار 21 جنوری 2018 19:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) خیرپور پولیس کی بڑی کارروائی ۔ موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ پکڑا گیا ۔ملزم کے قبضے سے 18 نئی موٹر سائیکلیں برآمد ۔اے ایس پی نے مسروقہ موٹر سائیکلیںان کے اصل مالکان میں تقسیم کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سٹی رائے مظہر اقبال نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں خیرپور پولیس نے ان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ علی مرداں جاگیرانی کوگرفتار کر لیا ہے جبکہ گینگ کے دو افراددلشاد اور احمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے 18 نئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیںانہوں نے کہا کہ یہ گینگ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چور کرتا تھا اور پھر انہیں دوسرے شہروں جا کر فروخت کر دیتا تھا اے ایس پی سٹی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت ہو ئی جس کے بعد کارروائی کی گئی جس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے ملزمان بھی بہت جلد گرفتارہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اے ایس پی سٹی رائے مظہر اقبال نے مسروقہ موٹر سائیکلوں کی چابیاں ان کے اصل مالکان میں تقسیم کی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :