Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں قدم رکھنے سے بھونچال مچ گیا ہے، عمران خان ابھی سیاست میں نااہل ہے ،نواب علی وسان

عمران خان نے پارلیمنٹ پہ لعنت بھیج کر اپنی اصلیت دکھا دی ہے، 2018ء عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا،

اتوار 21 جنوری 2018 19:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پی پی پی رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے سندھ یوتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے منعقدہ سندھ لیڈرز کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں قدم رکھنے سے بھونچال مچ گیا ہے، عمران خان ابھی سیاست میں نااہل ہے عمران خان نے پارلیمنٹ پہ لعنت بھیج کر اپنی اصلیت دکھا دی ہے، 2018ء عمران خان کی آخری الیکشن ہوگی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، امریکا، بھارت ہمیں افغانستان، فلسطیں نہ سمجھے پاکستان کی22 کروڑ عوام نے افواج کی وردی پہن رکھی ہے پاکستان کے عوام فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو افواج کے ساتھ مل کر ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوان قوم کا سرمایا ہیں اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ توجہ دے کر ملک کا نام روشن کریں، سندھ حکومت کی اولیں ترجیح ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہترسے بہتر بنایا جائے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے تعلیم اور صحت پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے جیسے تعلیم کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے انہوں نے یوتھ کے نوجوانوں کو کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں آنے والا دور نوجوانوں کا ہے سندھ حکومت میرٹ پر نوکریاں دے رہی ہے، سفارشی اور کاپی کلچر کو ختم کیا جا چکا ہے ہماری کوشش ہے کہ ایسے پروگرام سندھ میں کرائے جائیں جن سے نوجوانوں کو تعلیم کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے، تقریب سے مولا بخش لاڑک، پروفیسر علی نواز پھلپوٹو، شاہزیب بھٹی، ایز برڑو، فائزہ علی، انعم لغاری، فاطمہ بروہی، ایمن، نعمان منگی، فرحان مغل، مہتاب عباسی وہ دیگر نے خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات