آدھی صدی پیپلز پارٹی کے ساتھ رہنے والے آغا تیمور خان کی جی ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد پریس کلب آمد

بلاول بھٹو زرداری میرے بڑے ہیں پی پی پی کے ہمارے خاندان پر احسان ہیں مگر ہمارے مخالف کو پی پی پی میں نہ صرف شامل کیا، آغا تیمور

اتوار 21 جنوری 2018 19:22

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) آدھی صدی پیپلز پارٹی کے ساتھ رہنے والے آغا تیمور خان جی ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد پریس کلب آمد ،پی پی پی سے جدا ہونے کے سوال کے جواب پر آبدیدہ ہوگئے ، بلاول بھٹو زرداری میرے بڑے ہیں پی پی پی کے ہمارے خاندان پر احسان ہیں مگر ہمارے مخالف کو پی پی پی میں نہ صرف شامل کیا بلکہ پی ایس 11کی ٹکٹ بھی دے دی ہم سے پوچھہ تک نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں تین پشتوں سے رہنے والے نظریاتی خاندان کے نوجوان سابق صوبائی وزیر آغا تیمو ر خان پٹھان کی پریس کلب آمد ، نو منتخب باڈی صدر پریس کلب عبدالسلام انڑ، نائب صدر آغا اسرار، جنرل سیکریٹری ایاز منگی، جوائنٹ سیکریٹری محمد پریل مری ، ایگزیکیٹو میمبران میں زاہد محمود نون ، رحیم بخش جمالی ، غلام مرتضی ابڑو ، سلطان رند ودیگر عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے ہمارے خاندان پر بڑے احسانات ہیں جو منتخب ہوکر بیٹھے ہیں ان کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام پر ووٹ ملے مگر اب کارکنوں کی کوئی عزت نہیں اور منشور کے مطابق عوام کی خدمت نہیں ہوری ہماراخاندان اور ورکروں سے ٹکر لینے والے امتیاز احمدشیخ کو پی پی پی قیادت نے نہ صرف پارٹی میں شامل کیا بلکہ ہم سے پوچھاتک نہیں اس لیے ضمنی انتخابات میں میں نے پی پی پی قیادت کو صاف کہدیا تھا کہ چند پولنگ ان لوگوں کہ ہیں جن کو جیلوں میں بھیجا گیا ان کو میں راضی نہیں کرسکتا کہ آپ کے امیدوار کو ووٹ دیں ، مگر میری ایک بھی نہیں سنی گئی ، اس لیے بہتر سوچا دوستوں سے مشورہ کیا چچا غوث بخش خان مہر اور ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی اب میرے ساتھ ہیں مقابلہ کرکے دکھاؤں گا جی ڈی اے میں ہوں اب پی پی پی میں واپس نہیں جاؤں گا میرے دادا ، والد اور میرے جہاں تک تعلقات ہیں نہ صرف شکارپور بلکہ سندھ بھر میں جی ڈی اے پلیٹ فارم سے 2018کے انتخابات میں بھرپو رحصہ لیں گے ، جب ان سے سوال کیاگیا کہ اگر آپ کو منانے آئیں تو کن شرائط پر پی پی پی میں واپس آؤ گے تو جواب دیتے ہوئے آغا تیمور آبدیدہ ہوگئے اور کہاکہ اب واپسی مشکل ہے کیونکہ عوام کے کام نہیں ہورہے میرے اسکیمیں بند کرادی گئی ہیں ہمارے لوگوں کو ساتھ رویہ اچھا نہیں ہے میرے اسکیموں پر اپنے نام کی پلیٹ لگائی جارہی ہیں ہر آنے والا عوام سے وعدہ کرتا ہے کہ شکارپور پیرس بنادیں گے مگر کوئی کام نظر نہیں آرہا ہر بنگلے پر ٹھیکیدار بیٹھے ہیں اپنے انجینئر تعینات کررکھے ہیں اسی لیے ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا اسکیمیں کرپشن کی نظر ہورہی ہیں عوام اب ان کو قبول نہیں کرے گا ، آغا تیمور خان پٹھان سو سے زائد لوگوں کے ہمرا ہ پریس کلب پہنچے ، انہوں نے اپنی ورک شروع کردی ہے ، حلقہ بندیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی فکر نہیں جس طرح کی بھی حلقہ بندیاں ہوتی ہیں ہم تیار ہیں الیکشن لڑیں گے 6ہزار سے زائد دیگر شہروں کے صالح پٹ ،کرم پور ، کشمور ، لکھی غلام شاہ ودیگر شہروں کے رہائش پذیروں کے ووٹ شکارپور میں داخل کروائے گئے ہیں ان کے خلاف درخواست دوں گا ، جہاں تک شہر کی ترقی کا تعلق ہے ایمانداری کے ساتھ رقم خرچ کی جائے تو 35 کروڑ روپیہ میں شہر خوبصورت بن سکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ اس وقت میڈیا کا اہم رول ہے جو کچھ بھی ہورہا ہے میڈیا سے اوجھل نہیں بڑے معروف معروف کیس بھی میڈیا نے اٹھائے اور لوگوں کو انصاف ملا ، آپ شکارپور کے قبضہ مافیا تاریخی عمارتوں پر قبضوں کے خلاف لکھیں اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر اپنی آواز اٹھائیں ، آپ حقیقی نمائندے ہیں آپ لوگوں کے مسائل کی نشاندہی کرسکتے ہیں ، آپ کے قلم میں بڑی طاقت ہے۔