ملک بھر میں پولیس مقابلوں میں شہریوں کا قتل عام بند کیا جائے،مشتاق صدیقی

نقیب محسود،انتظار اور مقصود کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں ، پولیس مقابلوں کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے

اتوار 21 جنوری 2018 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی نے کراچی میں مسلسل پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکت پولیس مقابلوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں پولیس مقابلوں میں شہریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔نقیب محسود،انتظار اور مقصود کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کی تحقیقات کیا جائیں ۔

ہر قتل کے پیچھے کوئی نہ کوئی کردار موجود ہے پولیس مقابلوں کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث اہلکاروں کی صرف معطلی نا منظور سزا دی جائے۔مشتاق صدیقی نے کہا پاکستان میں پولیس کے ادارے میں اصلاح اور ٹریننگ کی ضرورت ہے جب تک پولیس کی روزانہ کی بنیادوں پر فوجی طرز کی ٹریننگ نہیں ہو گی اور رشوت خوری اور جرائم کی سرپرستی سے روکا نہیں جائے گا معاملات درست نہیں ہونگے ۔مشتاق صدیقی نے کہا جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی پر مجر م پولیس آفیسرز اور کرپٹ سیاسی مافیا کھڑی ہے ۔جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہو گی ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :