ضلعی انتظامیہ سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوںپر اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر

میونسپل کمیٹی سبی شہر کے مختلف شاہراہوں پر روزانہ پانی کا چھڑکائوں ،صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی خصوصی توجہ دینگے ، ذاکر ناصر

اتوار 21 جنوری 2018 19:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوںپر اقدامات کررہی ہے ،میونسپل کمیٹی سبی شہر کے مختلف شاہراہوں پر روزانہ پانی کا چھڑکائوں ،صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی خصوصی توجہ دینگے ،سبی شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا ،شہر میں قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا ،کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے ،لوگوں کو انصاف فراہم کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہیں اور ہم اس ذمہ داری کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اکائونٹس برانچ میر عبد الصمد بنگلزئی ،لیویز رسالدار میر شہباز خان باروزئی ،صغیر احمد و دیگر موجود تھے انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبی شہر کی سابقہ خوبصورتی کو بحال رکھنے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے دلچسپی کے ساتھ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے انہوںنے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائیگا اس سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن سہیل بلوچ کی ہدایت پر ٹھیکیدار ایک ہفتہ کے اندر اپنے کاموں کا آغاز کرینگے اور سبی میلے سے قبل ہی سبی کے اہم شاہراہوں کو مکمل کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے میونسپل کمیٹی سبی کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر میں صفائی و ستھرائی اور نکاسی آب پر خصوصی توجہ دے اور زیر تعمیر روڈوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکائوں کیا جائے تاکہ راہ گیروں کو کسی قسم کی پریشانی و دقت کا سامنا نہ ہو انہوںنے کہاکہ سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کیلئے جلد تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائیگی اور ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا انہوںنے کہاکہ سبی کے اہم شاہراہوں پر کھڑے تمام ریڑی بانوں کو ہٹاکر دوسری جگہ منتقل کیا جائیگا تاکہ شاہراہیں کشادہ رہے اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ ہو انہوںنے کہاکہ میری کوشش ہے کہ سبی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہوںانہوںنے کہا کہ میں کسی کے ساتھ ظلم اور نہ انصافی برداشت نہیں کرونگا انہوںنے کہا کہ ہمارا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے ،لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے ،میرے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے رہے گے انہوںنے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سبی کے شہریوں کو بھی چاہیے کہ و ہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :