ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ،کمشنر سبی

چاکر روڈ ،ریذیڈنسی روڈ اور جیل روڈ کو جلد مکمل کیا جائیگا ،کام ایک ہفتہ کے اندر شروع کیاجائیگا، میر سہیل الرحمن بلوچ

اتوار 21 جنوری 2018 19:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ،چاکر روڈ ،ریذیڈنسی روڈ ،اور جیل روڈ کو جلد مکمل کیا جائیگا ،کام کا آغاز ایک ہفتہ کے اندر شروع کی جائیگی ،کام کی معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو نہ صرف بلیک لسٹ کیا جائیگا بلکہ ان کے ہاتھو ں میں ہتھکڑیاں بھی ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصر بھی موجود تھے ،انہوںنے کہا کہ گزشتہ روزمختلف محکموںکے آفیسران اورمتعلقہ کنٹریکٹرز سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ سبی میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیں ،انہوںنے کہا کہ جیل روڈ ،ریذیڈنسی روڈ ،اور چاکر روڈ کا کام جو گزشتہ کئی ماہ سے التواء کا شکار ہے ایک ہفتہ کے اندر کام شروع کیا جائیگا اور سبی میلہ سے قبل ان روڈوں کو مکمل کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ کام کے معیار اور مقدار پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کرینگے ،غیر معیاری کام اور ناقص مٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوںنے کہاکہ کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو نہ صرف بلیک لسٹ کیا جائیگا بلکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے جیل کی ہوا کھلائی جائیگی،انہوںنے کہا کہ سبی شہر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پیکج سے تمام جاری ترقیاتی کام جو سست روی کا شکار ہے انہیں جلد مکمل کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ سبی شہر میں پانی مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائیگا اور واٹر سپلائی اسکیمیں جو اس وقت زیر تعمیر ہے انہیں بھی جلد مکمل کرایا جائیگاانہوںنے کہاکہ میری کوشش ہے کہ سبی کی خوبصورتی کو جلد بحال کیا جائیگا اس کیلئے سبی کے تمام سیاسی جماعتوں ،عوامی نمائندوں اور انجمن تاجران سے بھرپور تعاون کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :