ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ڈپٹی کمشنر سکندر آباد سوراب تعینات

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ڈپٹی کمشنر سکندر آباد سوراب تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری۔

(جاری ہے)

علاقہ کے عوام کا متحرک نوجوان آفیسر کی تعیناتی کابھر پور خیر مقدم،واضح رہے کہ ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اس سے قبل بھی سوراب میں بطور اسسٹنٹ کمشنر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور دوران تعیناتی علاقہ میں امن و امان کی بحالی بلا امتیاز لوگوں کی دادرسی اور دیگر عوامی اقدامات کی بدولت علاقہ کے لوگوں کی دل جیت کر اپنی صلاحیتوں کو منواچکے ہیں ان کی کارکردگی کے مدنظر دوبارہ علاقہ میں بطور ڈپٹی کمشنر ان کی تعیناتی سوراب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے حکام بالا پوری کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے

متعلقہ عنوان :