وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کر ے، مسلم لیگ( ن) اداروں سے ٹکرائو اور ان کو بدنام کرنے کے عمل کو ترک کرے، شیعہ رابطہ کونسل

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر کے چیئرمین علامہ علی بخش سجادی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کر ے اور مسلم لیگ ن اداروں سے ٹکرائو اور ان کو بدنام کرنے کے عمل کو ترک کرے۔ وہ شیعہ رابطہ کونسل کی جانب سے گائوں اللہ ورایو بھنبھرو صالح پٹ میں منعقدہ علمی، فقہی، عملی وتربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔

علامہ علی بخش سجادی نے کہا کہ سندھ حکومت زراعت کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے کے بجائے آبادگاروں کو سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کا ایران سے زائرین کے لئے ٹرین سروس شروع کرنے کے معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ورکشاپ سے مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ کے پرنسپل علامہ عبدالمجید بہشتی، شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری قادر بخش دل، تعلقہ پنوعاقل کے چیئرمین مولانا مختار علی رضوی، تعلقہ روہڑی کے چیئرمین مولانا محمد ذکی شاہ، اسکالر نسیم عباس چانڈیو، تعلقہ صالح پٹ کے چیئرمین استاد فرحت حسین، زوار نیاز علی بھنبھرو، علی محمد بھنبھرو، میہر علی بھنبھرو سمیت دیگرمقررین نے جھوٹ، گلا اور غیبت، مجلس عزا میں خطیب اور بانیان کی ذمہ داریوں، تنظیم کی اہمیت اور ضرورت، مقصد، فقہی احکامات، غسل، تیمم ، وضو کے موضوعات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے موقع پر اسکول کے طلباء کا حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام کی سوانح حیات پر کوئز مقابلہ منعقد کرایا گیا، مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔