جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا اہم اجلاس

منتخب نمائندوں کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، عبدالقیوم ہالیجوی

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا اہم اجلاس جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں ضلعی امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی زیر صدرات منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی عاملہ سمیت تمام تعلقوں کے امراء ، ناظم عمومی اور عہدے داروں مولانا محمد صالح اندھڑ ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالکریم عباسی ، حافظ عبدالحمید مہر ، مولانا غلام اللہ ہالیجوی ، مولانا اسد اللہ بھیو ، قاری لیاقت علی مغل ، ابو ساسامہ ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ضلع سکھر کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی و دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ سکھر کے منتخب نمائندوں کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے سکھر کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سکھر ک منتخب نمائندوں نے سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والوں اربوں روپوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سکھر کو پیرس بنانے والوں نے اپنے بنگلوں کو پیرس بنا رکھا ہے سکھر کے مختلف علاقے پانی کی قلت سے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں سڑکیں ، روڈ مکمل تباہ ہیں ، فراہمی آب اور نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کو منہ چڑا رہے ہیں سکھر کے شہری تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سکھر کے شہری پی پی کے منتخب نمائندگان سے تنگ آچکے ہیں 2018کے انتخابات میں پی پی نا صرف سندھ بلکہ سکھر سے بھی کلین بولڈ ہو گی اجلاس میں الیکشن 2018کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم مشاورات کی گئی اجلاس میں رہنمائوں نے کہا کہ 31جنوری کو پنو عاقل میں منعقد جلسہ تاریخ رقم کریگا اس جلسے میں پنو عاقل کی مشہور سیاسی ، ،سماجی شخصیات جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرینگی جبکہ جلسے میں جمعیت کے مرکزی ، صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :