سندھ حکومت کی نااہلی نے بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد فرضی مقابلوں میں قتل کرنا معمول بنا دیا ہے، دیدار علی جتوئی

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر دیدار علی جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ حکومیت کی نااہلی کے باعث بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد فرضی مقابلوں میں قتل کرنا معمول بنا دیا ہے۔ کراچی میں مقتول نقیب اللہ محسود کو ایس ایس راؤ انوار نے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔ جبکہ مقتول کے ورثہ کو انصاف دلانے کے لیئے احتجاج کرنے والوں پر کراچی پولیس نے آنسوں گئس کے شیل برسا کر کئی مظاہرین کو زخمی کر کے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔

جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ پولیس گلو بٹ بن گئی ہے۔ بے گناہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل و زخمی کر کے ترقیاں حاصل کرنہ معمول بنا دیا ہے، جو عمل سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث راؤ انوار و دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کے مقتول کے ورثہ کو انصاف دلانے کے لیئے پی ٹی آئی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

نقیب اللہ کے ورثہ اور دیگر شہریوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی کے سپر ہائی وے پر جو احتجاج کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مرکزی، صوبائی و مقامی قیادت عوام کو انصاف اور حقوق دلانے کے لیئے میدان عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کی عوام سے دوکھا کیا ہے۔

الیکشن کے دوران ووٹ لینے کی خاطر عوام کو سبز باغ دکھاتے ہیں۔ لیکن اب سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کے وزیر، مشیر اور قیادت کے اصل چہرے دیکھ چکی ہے۔ آئندا الیکشن میں سندھ کی عوام ووٹ کے ذریئے پیپلز پارٹی کا احتساب کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکھر پولیس کی نااہلی کے باعث سکھر سے اغوا ہونے والے وکیل عاقب ڈومکی بازیاب نہیں ہو سکا، اگر وکیل کو جلد بازیاب نہیں کرایا گیا تو بصورت دیگر پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کر یگی۔

متعلقہ عنوان :