لسبیلہ پولیس کی کارروائیاں ،کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد، دو ملزمان گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) لسبیلہ پولیس کی کاروائیاں کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلا کوٹ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل ایس ایچ او سٹی عطاء اللہ نمانی نے حب کے علاقے ڈاکخانہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزم عادل کو دھر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ دوسری کاروائی میں لسبیلہ پولیس نے جام کالونی حب سے ملزم کو گرفتار کرکے غیر قانونی پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :