خاران ، ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی ہوگئے

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) خاران کے قریب ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق آٹھ زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو خاران کے علاقے کرگ میدانی میں گاڑی الٹنے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ممتاز احمد، چاندنی بی بی، نسرین بی بی، جبکہ آٹھ افرادنصراللہ، نعمت اللہ، حکمت اللہ ، گلزاراحمد، سراج احمد،بی بی سریہ، بی بی انیلہ، بی بی ماتون زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کیحوالے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :