شکارپور میں تیزرفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے

اتوار 21 جنوری 2018 19:21

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) صوبہ سندھ کے شہرشکارپور میں تیزررفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکار پور میں گڑھی یاسین موڑ پرمسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق مسافرکوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ شکارپور میں گڑھی یاسین موڑ پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :