ڈائریکٹر پروڈیوسرزاہدشاہ کے نئے اسٹیج ڈرامہ "اسٹیشن "کی اوپننگ

زاہد شاہ کو تھیٹر کی بحالی کے لیے سندھ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیاگیا

اتوار 21 جنوری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) آرٹس کونسل کراچی میںمعروف رائیٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ کے نئے اسٹیج ڈرامہ "اسٹیشن "کی اوپننگ ،فلم، اسٹیج اور شوبز اور صحافتی تنظیموں سے وابسطہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت ۔تقریب میں زاہد شاہ کو تھیٹر کی بحالی کے لیے سندھ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے نوازاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ 2009میں جب میں آرٹس کونسل کراچی میں آیا تو میں نے سب سے پہلے ڈرامہ امن کا چھکاکیا،یہ وہ وقت تھا کہ جب مجھے احمد شاہ فری میں تھیٹر دینے پر مجبور تھا کیونکہ آرٹس کونسل کراچی میں ڈرامہ بلکل نہیں ہورہا تھا ہم نے بھی آرٹس کونسل کی رونقیں لوٹانے کا حتمی فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ابتدا آرٹس کونسل کے باہر کی لائٹیں جلاکر کیا،آج جب آرٹس کونسل کراچی کو عروج حاصل ہوا تو یہاں سب ہی تقریبات اور پروگرامز ہوتے ہیں مگر جس تھیٹر نے آرٹس کونسل کی رونقیں لوٹائی اس کو تھیٹر کرنے کے لیے ڈیڈھ سال تک ٹائم دیا جاتاہے ،ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں ،کہ وقت کے ساتھ احمد شاہ نے بھی خود کو بدل لیاہے ،اس نے لوگوں کو میرٹ پر دیکھنا بند کردیاہے ،مہمان خصوصی معروف بلڈر عمیر آرائیں سمیت تنویر سید ،شفقت علی تاراعامر کاشف موجود تھے، جبکہ سندھ کیمرہ مین ایسوسی ایشن صدیق سنگھار اور علی جان کی جانب زاہد شاہ کوان کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ،علاوہ ازیں سینئر صحافی رائو عمران سلیمان کو بھی پھولوں کا گلدستہ اور ان کی صحافتی خدمات پر ایورڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجودسینئر فنکار زاکر مستانہ ،پرویز صدیقی ،سینئر فنکارنعمان خان ،سلیم،شیخ،نذرحسین اخترشیرانی،محمد علی نقوی،شمیر راہی،شہناز،صائمہ حسنین،مہوش صدیقی،امبر خان اور مسکان بیگ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میںمقررین کا کہنا تھا کہ زاہدشاہ کو پاکستان کی تاریخ میں میگا بجٹ اسٹیج ڈرامے کرنے کااعزاز حاصل ہے اتنی رقم میںفلمیں بن جاتی ہیں،اس نے ان فنکاروں کو متعارف کروایا جو پاکستان اور پاکستان سے باہر جاکر ملک کا نام روشن کررہے ہیں ،زاہد شاہ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ زاہد شاہ شوبز کا بڑا نام ہے اس سلسلے میں ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ بھی ہے کہ انہیںصدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔

متعلقہ عنوان :