سپریم کورٹ کے آرڈر پر عمل ضرور کیا جائے، قبضوں کی آڑ میں غریبوں کے گھر مسمار کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے عوام سے روٹی کپڑا تو پہلے ہی چھین رکھا ہے اب غریبوں کے مقانات بھی مسمار کیئے جارہے ہیں پھلیلی کینال، اکرم کینال ، خورشید آباد، گھمن آباد، صائمہ پلازہ، و دیگر علاقوں میں تجاوزجات کے نام پر سالوں سے آباد لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا ہے

اتوار 21 جنوری 2018 19:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ حیدرآباد میں ناجائز تجاوزت میں بے دخل ہونے والے سینکڑوں کی تعداد میں بے یارو مدد گار بیٹھے خاندانوں سے اکرم کئنال، خورشید آباد، گھمن آبادم صائمہ پلازہ سمیت دیگر علاقوں کا دورا کیا ، اور متاثرین سے ملاقات کی، متاثرین نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو بتایا کہ ہم ان علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے مقیم ہیں ، جہاں پر ہمارے پکے مکانات بنے ہوئے تھے اور سرکاری سطح پر بجلی پانی کے کنیکشن بھی دیئے گئے تھے لیکن سندھ حکومت نے ناجائز تجاوزرات کے نام پر ہمارے گھروں کو مسمار کر دیا ہے تب سے ہم بے یارو مددگار بے گھر ہوکر بیٹھے ہوئے ہیں ہماری مدد کی جائے ،۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ضرور عمل کیا جائے لیکن قبضوں کی آڑمیں غریبوں کے آشیانوں کو مسمار کرنے کی مزمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ان علاقوں میں کئی سالوں سے سینکڑوں کی تعداد میں خاندان مقیم تھے ، جن کے گھر مسمار کر دیئے گئے ہیں تمام خاندان بے یارو مددگار بیٹھے ہیں ان کی کسی بھی مدد نہیں کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہے سب کو انصاف دلوائیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت روٹی کپڑا پہلے عوام سے چھین چکی ہے لیکن اب مکان بھی مسمار کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کومت سمجھتی ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں گے تو سب سے پہلے ان بے گھرخاندانوں کو معاوضہ دیا جائے اور سرکاری سطح پر گھر بنوا کر دیئے جائیں تاکہ بے گھر ہونے والے سینکڑوں خاندان اپنے گھروں میں دوبار مقیم ہوسکے ۔

جب تک سندھ حکومت ان غریبوں کو متبادل گھر یا معاوضہ نہیں دیتے تب تک ان کے گھروں کو مسمار کرنا بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کسی غریب کے گھروں کو مسمار کرنا ایک غیر انسانی عمل ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کے دیگر رہنما امین اللہ موسیٰ خیل، علی میرجت، عمران قریشی، جہانشیر جونیجو، نزہت پٹھان، اکبر پلی، علی جونیجو، علی ہنگورو، میر صاحب خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :