کراچی،نقیب اللہ کومقابلے میں مارنے والے 6 پولیس اہلکار معطل

اتوار 21 جنوری 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں مشکوک مقابلہ کرکے نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق قائم مقام کراچی پولیس چیف آفتاب پٹھان نے شاہ لطیف ٹائون میں مشکوک مقابلہ کرنے والی پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا۔معطل ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت بھی شامل ہیں جنھیں جمعہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، دیگر اہلکاروں میں اے ایس آئی فدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل سید صداقت شاہ، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، کانسٹیبل راجہ شمیم مختار اور کانسٹیبل رانا ریاض احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :