سواداعظم اہلسنت امیر المجاہدین کی قیادت میں متحد ہو جائیں۔ مفتی منیب الرحمن

نو،دس جماعتوں کے اتحاد کا کوئی نیتجہ نہیں نکلا علامہ خادم حسین رضوی لوگوں کی عقیدت کامرکز بن گئے والدین نے نام خادم حسین رکھا قافلہ حسینیت میں آخردم تک خادم کی حیثیت سے جدوجہد کرنا چاہتاہوں، علامہ خادم حسین

اتوار 21 جنوری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سربراہ دارلعلوم نعیمیہ کراچی کے مہتمم مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ اپاکستان کے امیر، امیرالمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی سواد اعظم اہلسنت وجماعت کے متفقہ ا میر ہیں اور جو بھی خلوص سے اتحادچاہتاہے وہ ان کے ماتحت ہو کر کام کرے ایک ہی جماعت میں کئی امیر نہیں ہوتے عوام اہلسنت کو وسیع تر مقاصدکے حصول کیلئے ان کی امارت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

وہ گذشتہ روز دارلعلوم نعیمیہ کراچی میں علامہ خادم حسین رضوی کی آمد کے موقع پر علماء واساتذہ کرام کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ اپاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی، خیبرپختونخوہ کے امیر ڈاکڑ شفیق امینی ودیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اس سے پہلے نہ نو جماعتوں کے اجتماع نے نہ دس جماعتوں کے اتحاد نے کوئی نتیجہ نہیں دیا یہ بہترین موقع ہے علامہ خادم حسین رضوی ناموس مصطفیا کے مشن میں مخلص ہیں اسی لئے اللہ نے لوگوں کے دلوں میں امیر الجاہدین کی محبت ڈال دی ہے وہ دیکھتے ہی دیکھتے عوام کی توجہات وعقیدت کا مرکزبن چکے ہیں اب کوئی دوسراآپشن نہیںرہا ۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ علامہ خادم حسین رضوی لوگوں کو مرواتے ہیں کیا حضوراکی محبت میں جان نچھاور کرنا لوگوں کو مرواناہی یا حیات ابدی کاوہ عمل ہے جس کی ہرمومن تمناکرتا ہی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی واقعی اتحاد چاہتا ہے تو تخصل،تقدس اور تقرر کو فنا کرکے تحفظ ناموس مصطفی اکیلئے مجتمع ہوجائیں تو مجھے امید ہے کہ حضرت علامہ خادم حسین رضوی کا دامن سب کیلئے وسیع ہوگا بعد ازاں علامہ خادم حسین رضوی نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے مفتی منیب الر حمن کو سواد اعظم اہلسنت کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام ان کے والدین نے خادم حسین رکھاہے وہ آخری دم تک قافلہ حسینیت کے خادم کی حیثیت سے جدوجہد کرنے پریقین رکھتے ہیں مفتی منیب الر حمن کا حسن ظن ہے جو مجھ جسے فقیروں کو بھی وہ عزت عطاکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :