ساہیوال، کراچی پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے ٹیلر ماسٹر کو آبائی گائوںمیں سپردخاک کر دیا گیا

اتوار 21 جنوری 2018 19:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ مین مارے جانے والے ٹیلر ماسٹر مقصود احمد کی لاش آج انکے آبائی چک 84/5.Lمیں سپرد خاک کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد اور تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے عہدیداروں علی شکور،رانا آفتاب احمد خان اور نا صر سجاد نے بھی شر کت کی۔مقتول 6بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور عر صہ 10سال سے کرا چی میں ٹیلرنگ کا کام کر تا تھا اس کا باپ شیر محمد رنگ ساز کا کام کر تا تھا عرصہ دو سال قبل ایک حادثہ میں ٹانگ ٹوٹنے کے بعد چک 84فائیو ایل آگیا اور کھیتی باڑی سشروع کر دی انکی چار ایکڑ زرعی اراضی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :