پشاور میں چار فروری کو نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز کے جلسہ عام کے سلسلے تیاریاں شروع

اتوار 21 جنوری 2018 19:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں چار فروری کوسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز کے جلسہ عام کے سلسلے تیاریاں شروع کردی ہیں،جسمیںپشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور قبائلی علاقوں سے کارکن قافلوں کی شکل میں جوق درجوق شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی ہدایت پر چار فروری کو پشاور میں ہونیوالے اس عظیم الشان جلسے کیلئے خصوصی طور پرتیاریوں کا آغازکردیاہے ،جلسے میں خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں سے مسلم لیگ ، یوتھ ونگ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن جلوسوں کی شکل میں پشاور آئیں گے ،جبکہ جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ پنڈال بنایا جائے گا جبکہ سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، جلسہ گاہ کے چاروں طرف مسلم لیگ یوتھ ونگ کے دستے تعینات کئے جائیں گے ،جی ٹی روڈ یونیورسٹی روڈ کوہاٹ روڈ اور چارسدہ روڈ کو میاں محمد نواز شریف مریم نواز اور امیر مقام کی بڑ ی بڑی تصاویر والے بورڈز بینروں اور مسلم لیگی جھنڈوں سے خوبصورتی سے سجایا جائے گانواز شریف اور مریم نواز کے پشاور پہنچنے پر مسلم لیگ یوتھ ونگ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لائرز ونگ اور ڈاکٹرز ونگ کے کارکنوں کی طرف سے انجینئر امیر مقام کی قیادت میں ان کا والہانہ استقبال کیا جائیگا اور ان پر پھول نچھاور کئے جائیں گے ،جلسہ گاہ میں نواز شریف کو پختونوں کی روایتی لنگی کلاہ گرم ٹوپی پشاوری قراقلی ٹوپی اور چترالی چغہ پہنایا جائے گا جبکہ مریم نواز کو سواتی اور کاغانی شال پہنائی جائے گی۔