پہلے بھی ایک دھرنا ختم نبوت پر نہیں ختم حکومت کے لئے دیا گیااب پھر مذہب کے نام پر عوام کو ورغلایا جا رہا ہے ، ہم شریعت کے عین مطابق کام کر رہے ہیں،ہمیں اندرونی طور پر مستحکم ہونا ہو گا تاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اتوار 21 جنوری 2018 19:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایک دھرنا ختم نبوت پر نہیں ختم حکومت کے لئے دیا گیااب پھر مذہب کے نام پر عوام کو ورغلایا جا رہا ہے ، ہم شریعت کے عین مطابق کام کر رہے ہیں،ہمیں اندرونی طور پر مستحکم ہونا ہو گا تاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ عبدالرحمٰن ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ روز گار سکیم کے تحت بے روز گاروں کے لئے رکشہ اور ریڑھیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ملک اس لئے حاصل کیا کہ جدید ریاست قائم کر سکیںجہاں لوگوں کوتعلیم،روز گار اور انصاف میسر آسکے کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو ہم سب کلمہ گو ہیںاور ختم نبوت ﷺ کے محافظ ہیںپہلے ایک دھرنا ختم نبوت پر نہیں ختم حکومت کے لئے دیا گیااب پھر مذہب کے نام پر عوام کو ورغلایا جا رہا ہے ہم سب نے اپنے اوپر شریعت محمدیﷺکو اس وقت نافذ کیا جب ہم نے کلمہ پڑھ لیا ،اللہ نے ہر نبی کو معجزہ عطا کیا اور ہمارے نبیﷺ کو علم کا معجزہ عطا کیاکیونکہ انسانیت علم کے دور میں داخل ہو رہی ہے دوسری قومیں علم میں ہم سے آگے نکل گئیں ہم نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے ،علم اور معیشت سے ہی دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند ہو گاکیونکہ آنے والا دور علم اور تعلیم کا ہے اور وہی قومیں ترقی کر تی ہیں جو تعلیم اور علم میں آگے ہیں ,ہم ملک کو توانائی بحران اور دہشت گردی کو ختم کر کے ملک کو علم اور امن کا گہوراہ بنائیں،غربت اور جہالت کا خاتمہ کریں،پاکستان کا آئین اسلام کا محافظ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عبدالرحمٰن ٹرسٹ نیک جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے جس پر ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انسانیت کی خدمت کرنا اللہ کی عطا ہے میرے علاقے کے لوگ میرے لئے رحمت ہیں اور یہ نظریاتی ہیں جو اپنی آواز کو جھکنے نہیں دیتے مشرف کے دور میں مسلم لیگ ن کا نام لینا بہت بڑا جرم تھا تب بھی نارووال کے لوگوں نے بے پناہ محبت دی جو میرے اوپر ایک قرض ہے اب ترقی کی گواہی پورا ملک دے رہا ہے ہم سیاست نہیں بلکہ خدمت کر رہے ہیں لوگ اب فرق کو صاف دیکھ رہے ہیں ۔