دھرنوں ،لاک ڈائون ،توڑ پھوڑ ، بلاجواز احتجاج اور انتشار کی سیاست کا بازار چار سالوں سے گرم ہے سازشی عناصر ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں زرداری ، قادری اورنیازی ٹرائیکا ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں زندہ دلان لاہورنے اپوزیشن کے جلسے میں شرکت نہ کر کے نواز شریف سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے پارلیمنٹ سے کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے آج اسی پارلیمنٹ کو گا لیا ں دے رہے ہیں نوازشریف کی مقبولیت اور آئندہ عام انتخابات میں یقینی شکست نے پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو حواس با ختہ کردیا ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا عوامی اجتماع سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 19:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دھرنوں ،لاک ڈائون ،توڑ پھوڑ ، بلاجواز احتجاج اور انتشار کی سیاست کا بازار چار سالوں سے گرم ہے سازشی عناصر ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں زرداری ، قادری اورنیازی ٹرائیکا ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں زندہ دلان لاہورنے اپوزیشن کے جلسے میں شرکت نہ کر کے نواز شریف سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے پارلیمنٹ سے کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے آج اسی پارلیمنٹ کو گا لیا ں دے رہے ہیں نوازشریف کی مقبولیت اور آئندہ عام انتخابات میں یقینی شکست نے پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو حواس با ختہ کردیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے این اے 132کے علاقہ ٹھیکری والہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینٹرندیم گورایہ ، عقیل احمد بھٹی ، امیدوار پی پی 165میاں عبدالروف، یوسی چیئر مین ملک ظہیر احمد ، ملک نوید چوہان ، چودھری شہباز اصغر، حاجی ظفر علی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اسکی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی عوام کو تمام صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کے منصوبے نظر آئینگے ہم شکست خوردہ عناصر کی گا لیوں کا جواب ملک وقوم کی مذید خدمت کر کے دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی کی ہٹ دھرمی ہے بھارت امن کی خواہش کو کمزروری نہ سمجھے بھارت ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کی مسلسل خلاف ورزی اور شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کرکے نشانہ بنا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے مودی کا جنگی جنون بھارت کو لے ڈوبے گا ہماری غیوراوربہادر فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے رانا تنویر حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے بہت جلد یہ قومی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا جس سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اور انصاف کی بحالی کی تحریک ہے ماضی میں نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرنے پر جلاوطن کیا گیا تھا اب معاشی دھماکہ کرنے پر سزا دی جارہی ہے قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے مسلم لیگ(ن) مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔