ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، میں آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں، پانامہ میںسینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

اتوار 21 جنوری 2018 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، میں آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں، پانامہ میںسینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پانامہ کیس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، میں آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں، پانامہ میں سینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی ادارے یا فرد کا نمک کسی عزت وحسب نسب والے شخص نے کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گو ہوتا ہے۔گالی یا لعن طعن کرنے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے۔

متعلقہ عنوان :