Live Updates

نوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا ہے ،نوازشریف اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دبائو بڑھانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو اس کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ،نوازشریف ہمیشہ امپائرز کیساتھ کھیلتے رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹر پر بیان

اتوار 21 جنوری 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا ہے ،نوازشریف اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دبائو بڑھانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو اس کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ،نوازشریف ہمیشہ امپائرز کیساتھ کھیلتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کو دھچکا پہنچایا ہے ،فیصلے کے بعد انہوں نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،نوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا ہے ،وہ اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دبائو بڑھانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو اس کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے امپائر زکیساتھ کھیلتے رہے ہیں،ان کو جسٹس قیوم جیسے جج چاہیئں جن سے اپنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات