کامران صدیق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر منتخب

اتوار 21 جنوری 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا نے پشاور کی معروف سیاسی شخصیت کامران صدیق کو (ن) لیگ کا صوبائی نائب صدر منتخب کر لیا ہے ، ان کا انتخاب ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں عمل میں آیاجو (ن) لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت (ن) لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے جبکہ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی قائدین و پارٹی عہدیدار وں نے شرکت کی ، اجلاس میں اتفاق رائے سے کامران صدیق کو صوبائی نائب صدر منتخب کیا گیا جس کے بعد انجینئر امیر مقام کے دستخطوں سے جاری ہونے والے ایک باقاعدہ نو ٹیفیکیشن کے ذریعے ان کے انتخاب کا اعلان کیا گیا ۔ کامران صدیق کئی دہائیوں سے عملی سیاست سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :