سوات کے عوام اب کسی کے شعبدہ بازیوںمیںنہیںآئینگی ،امیرمقام

اتوار 21 جنوری 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ( ن )صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کی جھوٹ اورمنافقت کی سیاست جس طرح لاہورکے عوام نے بری طرح مسترد کی ہے اسی طرح خیبرپختونخواکے عوام بھی مستردکریںگے، ساڑھے چارسال میںقومی57لاکھ30ہزارروپے تنخواہ وصول کرکے وصول کرکے لعنت بھیجنامنافقت کی نشانی ہے، سوات کے عوام نی2008لالٹین کوبھردیاتھامگرلالٹین سے سوات کے عوام کی فلاح وبہوداورعلاقے کی ترقی کیلئے کوئی روشنی میسرنہ آسکی،2013میںسوات کے عوام نے عمران خان کے جھوٹے نعرے کوووٹ دیالیکن وہ نعرہ بھی کھوکھلانکلا، سوات کے عوام اب کسی کے شعبدہ بازیوںمیںنہیںآئینگے اور2018میںشیرپرمہرلگائیںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے تیرات اورمدین میںشمولیتی جلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پریونین کونسل تیرات کے ضلعی کونسلرمیاںشجاعت علی، PK-85سابق امیدوارمیاںشاہدعلی،قومی اسمبلی کے سابق امیدوارمیاںسردارعلی،ڈاکٹرشیبرمیاں،فراموش،تحصیل کونسلرتیرات حاجی شبیراحمداورویلج کونسلرشگئی شاگرام فریداحمدنے اپنے ہزاروںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی اورقائدمحمد نواز شریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخوامیںاس مرتبہ عوام رجحان پاکستان مسلم لیگ(ن)کی طرف ہے،صوبے کے عوام نے سب کوآزمایامگرکسی نے بھی صوبے کی تعمیروترقی کیلئے کوئی کام نہیںکیا۔انہوںنے کہاکہ ہریپورکے جلسے میںعوام کے سمندرنے اپنے قائد کاوالہانہ استقبال کیااورجلسے میںشرکت کی اسی طرح انشاء اللہ 4فروری کوپشاورمیںکریںگے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ مشکل کی ہرگھڑی میںجان کی پرواہ کئے بغیرملاکنڈڈویژن کے عوام کاساتھ دیاہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکروںگا۔

انہوںنے پارٹی میںشامل ہونیوالوںکومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پارٹی میںشامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں،جن خاندانوںنے ہمارے ساتھ شمولیت اختیارکی ہے انکے شامل ہونے سے پارٹی حلقہ این ای30اورPK-85میںمزید مستحکم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :