ایک ٹانگ نہ ہونے کے باوجود بھی عنایت خان ٹائیگرنے پاکستانیوں کے لئے بہادری کی مثال قائم کر دی

اتوار 21 جنوری 2018 18:47

ایک ٹانگ نہ ہونے کے باوجود بھی عنایت خان ٹائیگرنے پاکستانیوں کے لئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء):ڈیرہ غازی خان بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج عنایت خان عرف ٹائیگر کا مشغلہ اور ڈیوٹی دہشت گردوں کے بارود اور بموں کو ناکارہ بنانا ہے۔ ان پر دہشت گردوں نے کئی مرتبہ حملے بھی کیے جن کے نتیجے میں عنایت خان کی ایک ٹانگ تو چلی گئی  لیکن ٹائیگر کے عزم کو نہیں توڑ سکے۔تفصیلات کے مطابق عنایت خان ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ان کے چہرے کے علاوہ پو رے جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں لیکن ابھی بھی مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں کسی بھی بم ،اسلحہ ا ور بارود کو نا کارہ بنا سکتا ہوں ۔

ان کے ساتھ کام کرنے والوں کا کہنا کہ عنایت خان ٹائیگر ہمارے لئے ایک یونیورسٹی کا مرتبہ رکھتا ہے جو ہمیں خطر ناک بم کو نکارہ بنانے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

عنایت خان صدر پاکستان سے تمغہ شجات بھی حا صل کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ بھی وہ اپنی قابلیت کے جوہر دکھا کر سینکڑوں وارڈ حاصل کر چکے ہیں،اپنے کام سے ہٹ کر عنایت خان اپنی چھٹی ہمیشہ سے اپنے بچوں کے ساتھ گزارتا ہے اور ہر ہفتے بالی ووڈ اور ہالی کی فلم بھی دیکھتا ہے جس میں بم کو ناکارہ بنایا جاتا ہے ۔

ٹائیگر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں ملک میں امن چاہتی ہوں مجھے جب بھی عنایت خان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتی ہے تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوتی کیونکہ یہ سب کچھ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے کر رہا ہے اور میں ہمیشہ خوش ہوتی ہوں جب اس کی بہادری کے بارے میں سنتی ہوں اور اس کے لئے دعا کرتی ہوں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں