مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پرشہدائ گاکدل کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرینگر میں ریلی کا انعقاد

کشمیری قوم شہداء کے مقدس لہو کی امین ہونے کی حیثیت سے تحریک آزادی کو جاری رکھے گی: مقررین

اتوار 21 جنوری 2018 18:40

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میںسید علی گیلانی میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق شہدائے گا کدل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بسنت باغ سرینگر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پروگرام میں مزاحمتی رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزاحمتی رہنمائوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اٴْن بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کشمیری قوم نے اپنی آزادی کیلئے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تاریخ میں انگریزوں نے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا ایک واقعہ انجام دیاتھا اور وہ آج تک اس کی مثالیں دیتے پھرتے ہیں جبکہ جموںو کشمیر میںبھارت نے بیسیوں جلیانوالہ باغ دہراکر ظلم و جبر کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارا اًثاثہ ہیں اور کشمیری ان شہداء کے مقدس لہو کے امین ہونے کی حیثیت سے تحریک آزادی کو جاری رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ مقررین نے کہا کہ رکاوٹوں، پابندیوں،گرفتاریوں ، نظر بندیوں اور دوسرے استبدادی حربوں سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو کمزور یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔ احتجاجی ریلی میں مزاحمتی رہنما?ں مختار احمدصوفی، ، شیخ عبدالرشید، ظہور احمد بٹ، رمیز راجہ، امتیاز احمد شاہ،شبیر احمد ڈار ، امتیاز احمد یشی اور دیگر نے شرکت کی۔

بھارتی پولیس نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی غرض سے کئی روز پہلے ہی گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ دراز کیا تھا۔قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین،حریت رہنما ئوںغلام احمد گلزار، بشیر احمد کشمیری، بلال احمدصدیقی، ہلال احمد وار، محمد اشرف لایا، غلام محمد ڈار اورعمر عادل ڈارسمیت کئی رہنما ئوں کو گرفتارکیا تھا جبکہ سیدعلی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد اشرف صحرائی مسلسل گھروں میں نظر بند ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لیے سرینگر کے مختلف علاقوں کو خار دار تاریں بچھاکر اور دوسری رکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیاتھا جبکہ شہرخاص کو کرفیو لگاکر سیل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :