Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیا ہے،عمران خان

نوازشریف عوامی جلسوں کےذریعے عدالت پردباؤ ڈال رہےہیں،تاکہ عدالت ان کی نااہلی کافیصلہ واپس لے،نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کےفیصلے دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جنوری 2018 18:36

سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیا ہے،عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیاہے،نوازشریف عوامی جلسوں کے ذریعے عدالت پردباؤڈال رہے ہیں،تاکہ عدالت ان کی نااہلی کافیصلہ واپس لے،نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پرجاری اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ اپنے ایمپائر لگا کرکھیلنے کی عادت ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوپریشان کررکھا ہے اورزخمی کردیا ہے۔نوازشریف کے عوامی جلسوں کے پیچھے ان کامقصدواضح ہوگیاہے۔نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدالت ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عدالت پرعوامی دباؤ پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواشریف عوامی جلسوں میں عدالت کواپنی نااہلی کے فیصلے پرشدید تنقید کانشانہ بناتے ہیں۔جبکہ ججز سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ انہیں یہ فیصلے واپس لیناپڑے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات