آنے والے عام انتخابات عوام سے محض جھوٹے وعدے کرنے والوںکیلئے بھاری ثابت ہونے والے ہیں، میرمحمددوران خان کھوسہ

اتوار 21 جنوری 2018 18:23

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میرمحمددوران خان کھوسہ نے کہاہے کہ آنے والے عام انتخابات عوام سے محض جھوٹے وعدے کرنے والوںکیلئے بھاری ثابت ہونے والے ہیںکیوںکہ عوام باشعورہوچکی ہے اوراپنے بھلے اوربرے کابخوبی ادراک رکھتے ہیں نوجوان کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں قلیدی کردار کے حامل ہوتے ہیں اور علاقے بھرکے باشعوراورجفاکش نوجوان میرے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے گوٹھ میرمہراللہ خان کنرانی کی رہائش پر سینکڑوں کنرانی برادری کے افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پران کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے رہنماء میرنصیرخان کنرانی،بی ایس اوپجار کے ضلعی صدررحمت خان بلوچ،میرمنظوراحمدشیخ،واحدبخش ،محمدبخش کھوسہ،یارمحمدبگٹی اور دیگربھی موجودتھے جبکہ کنرانی برادری کے میرظفراللہ خان کنرانی، میرمشتاق احمد کنرانی، اوردیگربھی موجودتھے اس موقع پرانہوںنے کہاکہ منتخب نمائندوںکی کارکردگی سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے انہوںنے علاقے کی تعمیراورترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے جس کے باعث علاقہ پسماندگی کی تصویربناہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں کرپشن سے نفرت کرتاہوں اورمنتخب ہونے کے بعدجب کرپشن نہیںہوگی توکام ہوگااورجب بے لوث کام ہوگاتوعلاقے میں خوشحالی آئے گی۔نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے ساحل وسائل پربلوچوںکے حقوق کیلئے بات کی ہے ۔ہماری قیادت نے امن وامان سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات سرانجام دیئے۔صحت وتعلیم کے شعبوںکی بہتری کیلئے اقدامات کیئے ۔انیشنل پارٹی غریب عوام اور پِسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔