آنکھوں کا نور قدرت الٰہی کی عظیم نعمت ہے اور انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ، رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ

اللہ تعالی کی رضا خاطر انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، مفت آئی کیمپ سے خطاب کیمپ میں تقریبا دوسو گیارہ "211"خواتین مریضوں اور تقریبا دوسو بیس "220"سے زائد مرد مریضوں کے آپریشن کیے گئے

اتوار 21 جنوری 2018 18:23

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے کہا ہے کہ آنکھوں کا نور قدرت الہی کی عظیم نعمت ہے اور انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ اللہ تعالی کی رضا خاطر انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا وہ آج گائوں آھوری فارم میں سید میاں شاہ میموریل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ مفت آئی کیمپ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سید علی مردان شاہ نے تین روزہ مفت آنکھوں کے کیمپ میں مریضوں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ چودہ "14"سال سے محض اللہ تعالی کی رضا خاطر اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے اس آئی کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں سید علی مردان شاہ نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت خداوندی ہے اس نفسانفسی کے دور میں انسانیت خصوصا معاشرے کے غریب لوگوں کی خدمت عبادت ہے غریب کو آنکھوں کے نور بصارت کی فراہمی میرے نزدیک صدقہ جاریہ ہے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گذشتہ چودہ سال سے اللہ کی رضا حصول خاطر اس تین روزہ مفت آئی کیمپ لگا رہے ہیں اللہ تعالی انہیں توفیق اور ہمت دیں انشااللہ ہرسال اس کیمپ کا انعقاد کیا جاتارہے گا اس موقع پر کراچی کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر نثار احمد میمن نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اس تین روزہ آئی کیمپ میں تقریبا چار سو سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کییگئے ہیں ڈاکٹر نثار احمد میمن نیبتایا کہ اس کیمپ میں مریضوں کے انتہائی جدید اعلی ٹیکنالوجی فیکو کے ذریعے آپریشن کیے گئے ہیں اور مریضوں کو اعلی کوالٹی کے لنیس لگائے گئے ہیں اور مریضوں کو تمام ادویات چشمے اور کمبل وغیرہ بھی مفت تقسیم کیے ہیں اس موقع پر کیمپ کے روح رواں ضلعی چیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ نے بتایا کہ اس کیمپ میں سندھ بھر سانگھڑ ،کھپرو، تھرپارکر اور عمرکوٹ سمیت دوردراز پسماندہ علاقوں سے بڑی تعداد میں آنکھوں کے مریض آتے ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہیکہ مریض کا آپریشن سے پہلے بھی اور آپریشن کیبعد بھی شوگر بلیڈ پریشر ،اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں آئی کیمپ میں آپریشن کراچی حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرز کراچی کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر نثار احمد میمن کی سربراہی میں رات دن بیلوث غریب مریضوں کی خدمت اور آپریشن کرتے ہیں کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کیمپ میں تمام سہولیات حاصل ہے اور مریضوں کا بلا امتیاز خیال رکھا گیا کیمپ میں تقریبا دوسو گیارہ "211"خواتین مریضوں اور تقریبا دوسو بیس "220"سے زائد مرد مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :