پولیس دربار کا انعقاد فوری طور پر کیا جائے، آئی جی سندھ کی ایس ایس پیز کو ہدایات

اتوار 21 جنوری 2018 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ذیل رہنما احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس دربار کا انعقاد فوری طور پر کیا جائے اور اس امر کے لیئے فیڈنگ چارجز دیئے جائیں گے کیونکہ پولیس مورال کا فروغ انتہائی اہم ہے ۔

اے آئی جی لاجسٹکس کو فیکس ارسال کیئے جائیں۔دربار کا ریکارڈ کی تفصیلات لازمی طور پر سی پی او ارسال کی جائیں۔ایسے کسی دو ایونٹس کی تاریخیں ارسال کی جائیں۔شہدائے پولیس کے خاندان اور مرحومین پولیس کی بیوائیں کو انکے مسائل کی سنوائی کے لیئے خصوصی ایک دن دیا جائے ۔سنگین جرائم کو ختم کیا جائے ۔-نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیکر اس پر عمل درآمد مذید سخت کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اور باالخصوص بالائی سندھ پر زیادہ توجہ دی جائے ۔شہریوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔پولیس موبائل کو پی او ایل کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔میڈیا سے تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنایا جائے ۔ضلعوں کے لحاظ سے سوشل میڈیا میکنزم تیار کیا جائے ۔اغواء اور اس جیسے دیگر جرائم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔اپنے اسٹاف کا خیال رکھیں اور میرٹ کو فوقیت دیں۔

جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کے لیئے تعلیم یافتہ اور اہلیت کے حامل ایس ایچ اوز کو پوسٹنگ دی جائے ۔ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش بذات خود مانیٹر کریں۔تمام اضلاع میں بلڈنگز کی مرمت,سی آر او اور آئی ٹی روم کی تیاری کے لیئے مختص کردہ فنڈ کے تحت انکی تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔تمام گن مینوں اور گارڈز کی فہرست ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو ارسال کی جائیں۔اپنے اسٹاف کو جیوفینسنگ کی تربیت دی جائے ۔رات کی پیٹرولنگ سے ہائی ویز پر تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔کسی بھی قسم کی اسمگلنگ کے انسداد کو یقینی بنایا جائے ۔بلوچستان جابیوالے تمام روٹس پر نمایاں افرادی قوت سے مانیٹرنگ کو غیرمعمولی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :