جمرود، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، پندر ہ افراد زخمی

اتوار 21 جنوری 2018 18:23

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق واقعہ سور کمر کے مقاد پر پیش آیا جہاں ایک پک اپ سامنے سے آنے والی موٹر کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فورا بعد خاصہ دار فورس موقع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے بروقت زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال جمرود پہنچایاجہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد تین شدید زخمیو ں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔