سٹی ٹریفک پولیس کاچونگی امرسدھو میں کم عمر ڈرائیور ز کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹریفک آگاہی کیمپ

اتوار 21 جنوری 2018 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے چونگی امرسدھو میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ ٹریفک اگاہی کیمپ میں آنے والوںمیں تحائف تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینیجرتسلیم شجاع ،، انسپکٹر نازیہ باقر، طلباء وطالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

چونگی امرسدھو میں لگائے گئے کیمپ میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاًً کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی بارے آگاہی لیکچر دیا گیااور ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک آگاہی کیمپ میں آئے ہوئے بچوں میں تحائف تقسیم کیئے۔ شہریوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی ایسی تقریبات نہایت خوش آئند ہے اور اس سے پولیس عوام دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا۔

متعلقہ عنوان :