حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مقررکردہ بینکوں کی نامزد شاخیں اتوار کے روز بھی کھلی رہیں

اتوار 21 جنوری 2018 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ملک بھرمیں مقررکردہ بینکوں کی نامزد شاخیں اتوار کے روز بھی کھلی رہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مقررہ بینکوں کی نامزدہ شاخیں ہفتے کی طرح اتوار کیر وز بھی کھلی رہیں تاہم عوامی لین دین نہ ہوا۔عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد 26جنوری کو قرعہ اندازی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :