سینیٹ کے انتخابات ہونے چاہئیں، ہم سینیٹ میں نواز شریف کو شکست دینگے، بلاول بھٹو

پورے ملک میں جعلی پولیس مقابلوں کی مذمت کرتا ہوں، پولیس مقابلوں پر پابندی ہونی چاہئے، سیاست کو گراس روٹ لیول تک لے جانا ہے، عوام کی سیاست صرف پیپلزپارٹی کررہی ہے دو جماعتیں جی ٹی روڈ کی سیاست کررہی ہیں، پی پی میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس سے خطاب

اتوار 21 جنوری 2018 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات ہونے چاہیئں، ہم سینیٹ میں نواز شریف کو شکست دینگے۔ پورے ملک میں جعلی پولیس مقابلوں کی مذمت کرتا ہوں، پولیس مقابلوں پر پابندی ہونی چاہئے۔ سیاست کو گراس روٹ لیول تک لے جانا ہے۔

سیاسی جماعتیں منفی اور گالی گلوچ کی سیاست کررہی ہیں ۔وہ اتوار کو پی پی میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا کو ہم پر تنقید کا حق ہے۔ عوام کی سیاست صرف پیپلزپارٹی کررہی ہے دو جماعتیں جی ٹی روڈ کی سیاست کررہی ہیں۔ میں نے پورے ملک کے شہروں کا دورہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام سے کہتا ہوں کہ شہید بی بی کے بیٹے کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ڈیلیور کیا ہے۔ امراض قلب کے وارڈ بنائے ہیں۔ صحت پر کام کیا ہے۔ غربت کے خاتمے پر کام کررہے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے پروگرام کے زریعے ہم نے چھ لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کے لئے گھر گھر مہم چلائینگے۔ عوام ہماری ویب سائیٹ پر بھی ممبر بن سکیں گے۔ ہیلپ لائن بھی ہوگی۔ 63فیصد نوجوانوں کو ساتھ لانا ہے۔

ہمارے پاس ہتھیار نہیں ہے ۔ہم نے مثبت سیاست کرنی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں وفاق نے این ایف سی ایوارڈ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ راو انوار کو صفائی کا حق ہے اپوزیشن کے لاہور جلسے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور جلسے میں پیپلزپارٹی کے کارکنان زیادہ تھے اس بات کا اظہار طاہر القادری نے بھی کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ زرداری صاحب کے جانے کے بعد لوگ جلسے سے اٹھ گئے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ممبر شپ کے اعلان کے لئے پریس کانفرنس بلائی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے بعد ممبر شب نہیں ہوئی ملک میں اس وقت گالی گلوچ کی سیاست کی جارہی ہے۔ ایسے میں ایک اچھا پیغام دینا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کی سیاست کر رہی ہے۔ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ عام شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال بنائے غربت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہے ۔بلا سود قرضے دیئے جا رہے تاکہ لوگ کاروبار کر سکیں۔ پارٹی ممبر بن کر میرا ساتھ د، ممبر شپ کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری شیروں کا شکاری ہے۔ پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرسکتی ہے۔