(ن) لیگ کی قیادت کا پارٹی معاملات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ ‘ ذرائع

رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا، اختلافات ختم کرائے جائینگے

اتوار 21 جنوری 2018 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں پارٹی معاملات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عنقریب رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے خالصتاًپارٹی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں نہ صرف قیادت خود متحرک ہو گی بلکہ مرکزی رہنمائوں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔

پہلے مرحلے میں رہنمائوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں حلقوں سے رپورٹس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پارٹی کے تمام سیکرٹریٹس کو بھی فعال کیا جائے گا۔