بزرگ سیاستدان ذوالفقار کھوسہ اور پیپلز پارٹی کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور بزرگ سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی ملاقات کے بعد بظاہر مزید کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سردار ذوالفقارعلی خان کھوسہ اور ان کے صاحبزادے سردار دوست محمد کھوسہ کی اپنے سیاسی رفقاء سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم حتمی حکمت عملی آنے والے دنوں میں سامنے آ سکے گی ۔