دبئی کی شاہراہوں پر سگریٹ پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

دبئی کی شاہراہوں پر سگریٹ پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی شاہراہوں پر سگریٹ پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حالیہ برسوں کے دوران میں دنیا کے بڑے کاروباری مراکز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ دبئی کی اس ترقی کا راز اس کی انتظامیہ کے صفائی ستھرائی سے لے کر ترقیاتی اقدامات تک میں اعلی معیارات کی پاس داری میں پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

دبئی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سگریٹ نوشوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ سگریٹ کے بچے ہوئے ٹوٹے شاہراہوں پر یا گلیوں ، بازاروں میں پھینکنے سے گریز کریں ورنہ انھیں بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔اگر سگریٹ نوش گاڑی چلاتے ہوئے شاہراہوں پر توٹے پھینکیں گے تو ان پر 500 درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ تاہم پارکوں اور کاروباری مراکز میں ااس جرم کے مرتکب افراد کو دگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں تو جرمانہ تین گنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :