بھارت ،عمارت میںآتشزدگی کے باعث 10خواتین سمیت 17افراد ہلاک

پولیس نے غیرقانونی فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا ، وزیراعلی کا آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کیلئے فوری تفتیش کا اعلان

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10خواتین سمیت 17افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ شام ایک عمارت میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں10 خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دو افراد نے جلتی ہوئی عمارت سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ آگ نئی دہلی کے بھاونا انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں لگی۔ یہ عمارت پلاسٹک کے گودام کے طور پر رجسٹرڈ تھی لیکن اس میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔ پولیس نے اس غیرقانونی فیکٹری کے مالک منوج جین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلی نے آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے فوری تفتیش کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :