پاکستان رائٹرز گلڈ کے صوبائی ایوارڈز برائے سال 2016ء کیلئے پشتو اور ہندکو کی کتابیں طلب

اتوار 21 جنوری 2018 18:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان رائٹرز گلڈ کے صوبائی ایوارڈز برائے سال 2016ء کے لئے پشتو اور ہندکو کی کتابیں طلب کرلی گئیں؂پاکستان رائٹرز گلڈ خیبر پختون خوا نے 2016ء کے دوران شائع ہونے والی پشتو اور ہندکو نظم ونثر کی کتب کو گلڈ ایوارڈ دینے کے لئے مصنفین سے اپنی کتب ارسال کرنے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان گلڈ کے صوبائی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والی اعلامیہ میں کیا گیاجس میں بتایا گیا ہے کہ گلڈ کی صوبائی برانچ کی جانب سے ہر سال پشتو نظم و نثر کی بہترین کتابوں کے مصنفین کو گلڈ کے صوبائی ایوارڈ دئیے جاتے ہیںجس کے تسلسل میں سال 2015 ء تک شائع ہونے والی بہترین کتابوں کے مصنفین کو ایوارڈز دئیے جا چکے ہیں۔

اس لئے سال 2016 ء کے دوران شائع ہونے والی پشتو اور ہندکو کتابوں کے مصنفین کو کہا گیا ہے کہ وہ 2016کے دوران شائع ہونے والی اپنی کتب کے دو دو نسخے 28 فروری 2017 ء تک دفتر پشتو ادبی بورڈ، فاروق ہاؤس، اشرفیہ کالونی، عید گاہ روڈ، پشاور شہر کے پتے پر پروفیسر داور خان داؤد کے نام ارسال کردیں تاکہ ان کو ضابطے کی مروجہ کاروائی کے بعد گلڈ ایورڈز کے لئے منتخب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :